مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹ کے لائسنسز کلیئر قرار دے دیئے گئے

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹ کے لائسنسز کلیئر قرار دے دیئے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹ کے لائسنسز کلیئر قرار دے دیئے گئے ، کلیئر لائسنسز کی فہرست میں بوئنگ 777 اڑانے والی مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی بہنیں پائلٹ بھی شامل ہیں ،وزیر ہوا بازی نے قومی اسمبلی میں 262 پائلٹس کے لائسنسز مبینہ جعلی ہونے کی فہرست پیش کی گئی تھی ،فہرست میں پی آئی اے، سرین ائر ، ائر بلو اور شاہین ائر کے پائلٹس شامل تھے ،فہرست کے مطابق پی آئی اے کے 141 پائلٹس مشتبہ لائسنسز کے حامل جبکہ اسکروٹ ی کے بعد میں یہ تعداد 104 رہ گئی تھی،وزیر ہوا بازی کے اعلان پر یورپی یونین،امریکہ اور برطانیہ نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی ،مشتبہ لائسنسنز کے حوالے سے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی پائلٹس کی فلائی کرنے سے روک دیا گیا تھا۔