چکوال،ڈی پی او محمد بن اشرف کا17صفر کے حساس جلوس کے روٹ کا معائنہ ،سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 20:36

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) ڈی پی او محمد بن اشرف نے ہفتے کے روز 17صفر کے حساس جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی پی او نے بزرگ مذہبی رہنما چوہدری محمد علی خان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ چوہدری محمد علی خان نے ڈی پی او کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جلوس کیلئے مقرر کیے جانے والے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پرامن جلوس کیلئے تمام سہولت انتظامیہ کو فراہم کی جائے گی۔

ڈی پی او محمد بن اشرف نے کہا کہ سات محرم کے جلوس میں بھی تمام مکاتب فکر نے بھرپور تعاون کیا تھا ۔ ان شاء اللہ 17صفر کا بھی یہ اہم مرحلہ پرامن طور پرمکمل ہوگا۔ ۔اس موقع پر SHO سٹی چکوال سید مسرت حسین شاہ، چیف سیکیورٹی آفیسر انسپکٹر محمد زراعت اور فورس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے بتلایا 17 صفر المظفر کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور تقریبآ 800 پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دینگے۔جلوس کے روٹ کی B.D ٹیمز سے مکمل سرچ اینڈ سویپ کرائی جائیگی اور گردونواح کے ایریا کا سرچ آپریشن بھی کرایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں ایک مربوط میکنزم بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔