جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لاہور میں انتقال کر گئے

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز گذشتہ ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 اکتوبر 2020 11:06

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لاہور میں انتقال کر گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر 2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما عبدالغفار عزیز انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور شعبہ امور خارجہ کے انچارج عبدالغفار عزیز انتقال کر گئے ہیں۔عبدالغفار عزیز کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔کینسر کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔بتایا گیا ہے کہ عبدالغفار عزیز گذشتہ ایک سال سے کینسر کے موذہ مرض میں مبتلا تھے۔

سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالغفار عزیز انتقال کر گئے ہیں۔نائب امیر امیر جماعت اسلامی کی نماز جنازہ بعد نماز 1 بج کر 45 منٹ پر جامع مسجد منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔قیصر شریف کا کہنا تھا کہ عبدالغفار عزیز کے انتقال سے پاکستان اور عالم اسلام ایک سچے وطن اور بلند پایہ اسلامی اسکالر سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ساری زندگی اسلامی نظام حیات کے نفاذ کی جہدو جہد میں گزاری۔جب کہ ان کا تعلق ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ، متمول اور دینی اقدام کے حامل خاندان سے تھا۔بتایا گیا ہے کہ عبدالغفار عزیز نے پسماندگان میں 2 بیٹے ، 2 بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔سیاسی رہنماؤں کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی عبدالغفار عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔