صدر مملکت کی امیر قطر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات،

شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 5 اکتوبر 2020 16:48

صدر مملکت کی امیر قطر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو نئے امیر قطر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے کویت سٹی میں ملاقات کی اور مرحوم امیر قطر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق صدر مملکت پیر کی صبح کویت پہنچے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے کویت کی قیادت اور قوم کے ساتھ امیر کویت کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم امیر قطر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو پاکستان کا مخلص اور آزمودہ دوست قرار دیا جنہوں نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب تر لانے میں گراں قدر کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام اور دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں مرحوم امیر قطر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی کوششوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔