سکھر میں ٹی ایم او بدین اعجاز شیخ کے قتل کا مقدمہ آباد تھانے پر درج کرلیا گیا

پیر 5 اکتوبر 2020 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) سکھر میں ٹی ایم او بدین اعجاز شیخ کے قتل کا مقدمہ آباد تھانے پر درج، دو روز قبل ایئرپورٹ روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹی ایم او اعجاز شیخ کو قتل اور سیکرٹری سلیمان کھوسو کو زخمی کیا تھا،تفصیلات کے مطابق سکھر میں تعلقہ میونسپل افسیر ضلع بدین اعجاز شیخ کے قتل کا مقدمہ آباد تھابے پر درج ہوگیا ہے ،مقدمہ مقتول کے بھائی جاوید شیخ کی مدعیت میں دو ملزمان عامر اور امجد باجکانی کے خلاف درج کیاگیا،مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کے انکے بھائی کو پراپرٹی کے معاملے پر قتل کیا گیا، آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہیواضع رہے کیدو روز قبل ایئرپورٹ روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹی ایم او اعجاز شیخ کو قتل اور سیکرٹری سلیمان کھوسو کو زخمی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :