عدالت نے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کی دھاندلی کیس کو ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

بدھ 7 اکتوبر 2020 13:51

عدالت نے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کی دھاندلی کیس کو ناقابل سماعت ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) عدالت نے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کی جانب سے مانسہرہ کے حلقہ این اے 13- کے دھاندلی کیس کو ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست خارج کر دی، لاک ڈاؤن کے باعث فیصلہ محفوظ رہنے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 13- مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار سردار شاہجہان یوسف نے الیکشن 2018ئ کے بعد الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد میں کیس دائر کر رکھا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ این اے 13- پر الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے جس پر مختلف سماعت کے بعد ریٹرننگ آفیسر مانسہرہ نے بھی اپنے ریکارڈ کے ہمراہ از خود پیش ہو کر 32 تھیلوں کی سیل کھلی ہونے کے حوالہ سے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

اس کے فوراً بعد رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان نے عدالت میں دھاندلی کیس کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دلوانے کیلئے درخواست جمع کروا دی تھی جس پر دونوں اطراف سے وکلائ نے دلائل پیش کئے اور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس کو ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔