پہلے تعلیمی سمسٹر کا باقی ماندہ حصہ بھی آن لائن ہوگا، سعودی شاہی فرمان

جمعہ 9 اکتوبر 2020 12:46

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد ال الشیخ نے کہا ہے کہ شاہی فرمان کے مطابق پہلا تعلیمی سمسٹر آخر تک آن لائن ہوگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ شاہی فرمان کے مطابق ملک بھر میں نئے تعلیمی سال کی شروعات آن لائن کی گئی تھی پرائمری، مڈل و ثانوی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم آن لائن ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی ٹریننگ کے انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں بھی یہی سلسلہ چل رہا ہے البتہ پریکٹیکل کے لیے طلبہ و طالبات کو کالجوں، انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں حاضری دینا پڑتی ہے۔ڈاکٹر حمد ال الشیخ نے بتایا کہ سعودی قیادت طلبہ و طالبات کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کے لیے پرعزم ہے اسی لیے ہر مرحلے کی تعلیم آن لائن کی جارہی ہے۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر ایوان شاہی نے حکم دیا ہے کہ پہلے تعلیمی سمسٹر کا باقی ماندہ حصہ بھی ا?ن لائن رکھا جائے گا۔