ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق

پیر 12 اکتوبر 2020 23:23

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : فتح جنگ،حطار پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب ٹرک اور ہائی ایس میں تصادم،1 شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈی فتح جنگ روڈ پر حطار چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس کی سامنے جاتے ٹرک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ضلع کوہاٹ کا رہائشی 45 سالہ اقبال جاں بحق جبکہ 55 سالہ صحبت علی زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمی کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :