آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کا آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز اور لیبر تحریک سندھ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی حمایت کا اعلان

منگل 13 اکتوبر 2020 00:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کے رہنماؤں نے 14اکتوبر سے آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز اور لیبر تحریک سندھ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے نجکاری پالیسی کے خلاف تحریک میں بھر پورشرکت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کے رہنما راجا محمد سلیم‘ عبدالحکیم کھوسو‘ حاجی ہارون ‘ ایڈوکیٹ نثار چانڈیو ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ او جی ڈی سی ایل ملک کا ایک بڑا دارہ ہے جو کہ ملک کو اربوں روپے کما کر دیتا ہے اس کی نجکاری کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے انہوںنے کہاکہ ضیاء الحق کے دور سے مزدوروں پر ظلم وستم جاری ہے جبکہ ہکومت نے اس سال ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ہماری تنخواہیں پنشن اور ودیگر مراعات بند کردی ہیں انہوںنے کہاکہ او جی ڈی سی ایل ادارہ سے ہزاروں خاندانوں کا روز وابسطہ ہے تمام ملازمین ادارے کے تحفظ کے لئے متحد ہیںجبکہ ادارے کی نجکاری کا سب سے زیادہ نقصان ملک کو پہنچے گا حکومت عوام دشمنی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے خلاف ہر محاذ پر مزاحمت کی جائے اور ادارے کی نجکاری کے خلاف جدوجہد جاری رکھتے ہوئے 14اکتوبر کو پارلیمنٹ کے سامنے نجکاری پالیسی کے خلاف او جی ڈی سی ایل کے ہزاروں ملازمین حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے ۔