تعلیم سے وابستہ افراد ملک وقوم کی ترقی کے ضامن ہیں ‘سمیرا ساہی

علامہ محمد اقبال کے فلسفہ پر عمل وقت کی ضرورت ہے اقبال کی فکری سوچ نے جذبوں کا جلا بخشی

منگل 13 اکتوبر 2020 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ تعلیم سے وابستہ افراد ملک وقوم کی ترقی کے ضامن ہیں،علامہ محمد اقبال کے فلسفہ پر عمل وقت کی ضرورت ہے اقبال کی فکری سوچ نے جذبوں کا جلا بخشی،ملک کو درپیش چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے جدیداسلامی نظام تعلیم کو اپناناہوگا۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے ڈ سکہ سے آئے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں استاد کا احترام آج سے چند سال پہلے ایسا ہوا کرتا تھا جیسے والدین کا۔ ہم نے ٹاٹ پر بھی بیٹھ کر پڑھا، ماریں بھی کھائی، لیکن وہی کام بھی آئی اس کی وجہ یہ تھی کہ بچے کی تربیت تو والدین کی گود سے شروع ہوجایا کرتی ہے لیکن بچے کو عقل وشعور اور عِلم ملتا ہے اساتذہ کے پاس سے۔ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری پرو یز الٰہی نے اساتذہ کوجا ئز مقام دینے کیلئے بے شمار اقدامات کیے جسے اسا تذہ آ ج بھی یا د رکھے ہوئے ہیں مسلم لیگ(ق) اساتذہ کو معا شرے میں جائز مقام دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر تی رہے گی۔