عمرکوٹ ضلع کی تحصیل کنری شہر میں ایک گودام اور دکان پر کسٹم انٹیلی جنس ونگ حیدرآباد کا چھاپہ

ْ352کارٹن نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد عمرکوٹ برآمد ہونے والے مال کی مالیت 70لاکھ روپے بتائی جارہی ہے

منگل 13 اکتوبر 2020 23:47

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) عمرکوٹ ضلع کی تحصیل کنری شہر میں ایک گودام اور دکان پر کسٹم انٹیلی جنس ونگ حیدرآباد کا چھاپہ 352کارٹن نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد عمرکوٹ برآمد ہونے والے مال کی مالیت 70لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ذرائع مطابق گودام اور دکان خوشحال داس مالھی کا بتایا جارہا ہے چندروز قبل بھی عمرکوٹ کے قریب راجہ رستی کے مقام پر کسٹم ٹیم نے چھاپہ مارا راجہ رستی سے برآمد ہونے والے مال کی مالیت 16کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بتائی جاری ہے ذرائع مطابق تاحال راجہ رستی سے برآمد ہونے والے مال کا بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہیبرآمد ہونے والے مال کو حیدرآباد روانہ کردیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر علی دوست نیمیڈیا سے بات چیت کرتیہوئیکہاکہ ہم نیمال برآمد کیا ہے اس کو چیک کیا جائیگا نان کسٹم پیڈ ہونے کی صورت میں مقدمہ درج کیا جائیڈپٹی ڈائریکٹر علی دوست کامزید کہناتھاکہ یہ وہ لوگ ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے غیر قانونی کاروبار کرتے ہیں جو ٹیکس نہ دیہم اسے کسی صورت کاروبار نہیں کرنے دینگے کسٹم انٹیلیجنس ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی دوست کی میڈیا سے بات چیت انکا مزید کہنا تھا کہ کاروبار کرنا ہیتو ٹیکس تو دیناپڑیگاگذشتہ چند روز میں کسٹم انٹیلیجنس ونگ کے چھاپوں سے ٹیکس چوروں میں کھلبلی مچ گی ہے اور اپنے بچا کیلئے بھاگ ڈور شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :