انسداد ڈینگی مہم کے دوران شہروں سمیت دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 اکتوبر 2020 17:41

انسداد ڈینگی مہم کے دوران شہروں سمیت دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈپٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی جہلم نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔

(جاری ہے)

انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، جگہ جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :