ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ 16 اکتوبر 2020 18:08

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ربیع الاول 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل(ہفتہ) کراچی میں ہوگا، جس میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں آج ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوں گے جبکہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید میلاد النبی 29 اکتوبر بروز جمعرات منائی جائے گی۔