وزیر اعظم ہاوسنگ کو ترقی دے کر معاشی سست روی ختم کرنا چاہتے ہیں،میاں زاہد حسین
صنعتیں فعال، بے روزگاری کم، اربوں روپے معیشت میں شامل ہونگے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 16 اکتوبر 2020 19:01
(جاری ہے)
مرکزی بینک نے دیگر بینکوں کو اس سلسلہ میں قرضے جاری کرنے کا پابند کر دیا ہے۔
وزیر اعظم اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایمنسٹی سکیم میں چھ ماہ کی توسیع کریں۔موجودہ سکیم میں گھروں فلیٹس اور دکانوں وغیرہ کے پہلے خریدار کو ایمنسٹی دی گئی ہے جو خوش آئند ہے تاہم دوسرے خریدار کو ایمنسٹی نہیں دی گئی ہے جس کے بغیر یہ سکیم ادھوری رہے گی۔اگر پہلے کے بعد دوسرے اور تیسرے خریدار کو بھی ایمنسٹی دی جائے تو اربوں روپے کا چھپا ہوا سرمایہ باہر آ کر معیشت میں شامل ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس شعبہ کو ترقی دینے کے لئے ہاوسنگ فنانس کے کمزور نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے جبکہ متعلقہ قوانین، لینڈ ریکارڈ، فعال ریگولیٹر کے قیام، بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے شعبہ سے کالی بھیڑوں کے خاتمہ، پٹواری مافیا کو لگام ڈالنے اور قبضہ گروپوں کے خلاف فوری کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دینے کو یقینی بنانا ہو گا۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی سے گھر بنانے کے لئے پلاٹ لینے کے لئے پیسہ بھجواتے ہیں مگر ان میں سے بہت سے مافیا کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں۔ اگر اس سلسلہ کو روکا جائے اور دیار غیر میں مقیم پاکستانی بھائیوں کا اعتماد بحال کر دیا جائے تو ترسیلات میں ایسا اضافہ ممکن ہے جو دنیا کو حیران کر دے۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کی تجاویز پر مکمل غور کیا جائے اور ان کی مشاورت سے وزیر اعظم کے پیکج کو مزید بہتر بنایا جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.