صہیب مقصود کی دھواں دھار اننگز نے سدرن پنجاب کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا
ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:35
(جاری ہے)
دائیں ہاتھ کے اوپنر کی اننگز میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔
وکٹ کیپر ذیشان اشرف کے 10 گیندوں پر21 رنزکی بدولت دونوں کھلاڑیوں نے فاتح ٹیم کو 87 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، جس کے بعد عامر یامین نے 9 گیندوں پر 33 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔بلوچستان کے عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوسکا۔ ایک کے انفرادی سکور پر اوپنر اویس ضیائ کے پویلین واپس لوٹنے پر امام الحق نے وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے 69 رنزجوڑ کر ٹیم کو سنبھالادینے کی کوشش کی تاہم امام الحق 48 اور بسم اللہ خان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو بلوچستان کا اسکور بورڈ پربڑا مجموعہ سجانے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا اور ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 161 رنز ہی بناسکی۔ اکبرالرحمٰن 21 گیندوں پر 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد عمران نے 34 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کی خاص بات تجربہ کار آلراؤنڈر عمر گل کی ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرناتھا۔ بلوچستان کی ٹیم میچ میں شکست کے باعث عمر گل کو فاتحانہ فیئرویل دینے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ فاسٹ باؤلر نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 47 ٹیسٹ، 130 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 60 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر صہیب مقصود کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.