بھارت، کورونا وائرس ،احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بند سنیماء گھر 8 ماہ بعد دوبارہ کھول دیئے گئے

سینماء مالکان شائقین کے رخ کرنے یا کرنے بارے پریشان/اگر ہم فلم ریلیز کرتے ہیں تو نہیں معلوم شائقین آئینگے بھی یا نہیں، سی ای او ریلائنس

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:08

بھارت، کورونا وائرس ،احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بند سنیماء گھر 8 ماہ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر بند سنیما گھر 8 ماہ بعد دوبارہ کھول دیئے گئے۔غیر ملکی خبر میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب متعدد ریاستوں میں سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ سنیما گھروں میں ایس او پیز کے ساتھ گنجائش سے 50 فیصد کم لوگوں کو بٹھانے کا حکم دیا گیا ہے لیکن سنیما گھروں میں فی الحال کسی بڑی فلم کی ریلیز کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عام طور پر بھارت میں اس فیسٹیول سیزن میں سب سے زیادہ فلموں کے ٹکٹس فروخت ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی فی الحال بالی وڈ کی جانب سے کوئی بڑی فلم سنیما کیلئے ریلیز نہیں کی جا رہی۔سنیما گھر کھلنے کے باوجود بھی فلموں کو ریلیز نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سنیما گھر مالکان اس بات سے پریشان ہیں کہ اب طویل عرصے بعد دوبارہ فلمی شائقین سنیما گھر کا رخ کرتے ہیں یا نہیں۔اس ضمن میں ریلائنس کے سی ای او شیباسش سرکار کا کہنا ہے کہ اگر ہم فلم ریلیز کرتے ہیں تو ہمیں نہیں معلوم کہ فلمی شائقین آئینگے بھی یا نہیں۔