ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات ‘فصلوں کی باقیات جلانے پر 17افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء)ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی انسداد سموگ کاروائیاں ‘فصلوں کی باقیات جلانے پر 17افراد کے خلاف مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے گہلن ہٹھاڑ ، بھیم کے ، میرکوٹ اور دیگر علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 14افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر قصور آصف علی ڈوگر نے فصلوں کی باقیات جلانے پر کاروائی کرتے ہوئے 3افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں تا ہم ضلع بھر میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں جس کے تحت متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لے رہے ہیں ۔