چترال ،بریر ویلی کا معروف کالاش فیسٹول( پوڑ)ڈھول کی تھاپ پر مردو خواتین کی رقص کے ساتھ اختتام پذیر
فیسٹول کے جگہے پر غیر ملکی اور ملکی مہمانوں کو انگور اور اخروٹ پیش کئے گئے ، دودھ سے بنی اشیا ء سے مہمان نوازی کی گئی
ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:10
(جاری ہے)
جو چوموس کے موقع پر لڑکوں کے پچ انجیک کے مقابلے میں منایا جاتا ہے ۔
قبیلے کی درجنوں نابالغ لڑکیوں کیلئے پھولوں سے بنی مخصوص ٹوپیاں تیار کی گئی تھیں جنہیں اس موقع پر انہیں پہنایا گیا اور قربان گاہ وارین میں ان کی اچھے مستقبل کیلئے دعائیں مانگی گئیں پھولوں کی اس ٹوپی کو بیمار بچیوں کی شفا کیلئے اکسیر مانا جاتا ہے اور کالاش قبیلے کا عقیدہ ہے کہ یہ ٹوپی پہنے والی بچی بیمار نہیں ہوتی یا کسی آسیب کا سایہ نہیں پڑتا یا اگر اس قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو اسے پہنے سے شفا یاب ہو جاتی ہے حالیہ پوڑ فیسٹول میں غیر ملکی اور ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال تانیہ نے خصوصی طور پر اس میں شرکت کی اور اس فیسٹول سے بہت محظوظ ہوئیں فیسٹول کے جگہے پر غیر ملکی اور ملکی مہمانوں کو انگور اور اخروٹ پیش کئے گئے اور ٹریڈیشنل فوڈ ، دودھ سے بنی اشیا سے ان کی مہمان نوازی کی گئی ۔ قدیم زمانے میں بریر میں انگورت سے بڑے پیمانے پر وائن تیار کیا جاتا تھا اور مذہبی رسومات میں کالاش لوگ استعمال کرتے تھے اور مہمانوں کو بھی پیش کرتے تھے لیکن پابندیوں کی وجہ سے اب انگور صرف کھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، کالاش قبیلے کا یہ مخصوص فیسٹول ہے جو صرف بریر ویلی میں منایا جاتا ہے ،دوسرے ویلیز اس فیسٹول کو نہیں مناتے ۔ اس حوالے سے معروف کالاش سوشل ایکٹوسٹ لوک رحمت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور میں اوچال فیسٹول منایا جاتا ہے جو کہ بریر ویلی کے پوڑ فیسٹول کا متبادل ہے جبکہ بریر ویلی کے لوگ پوڑ اس لئے بھی مناتے ہیں کہ پوڑ سے پہلے یہاں ڈین کا رواج ہے جس کے تحت اس ویلی میں اخروٹ اور انگور پکنے سے پہلے انہیں اتارنے اور استعمال کی کسی کو اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے بھاری جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگ اپنے اخروٹ اور انگور اس وقت اتار تے ہیں ،جب پوڑ فیسٹول کا اعلان کیا جاتا ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈین کا رواج قدیم زمانے سے کالاش ویلی بریر میں رائج ہے ،پوڑ فیسٹول موسم خزان کا فیسٹول ہے ۔ جو سردیوں کی آمد کی اطلاع کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے بعد سردیوں کیلئے تیاری کی جاتی ہے اس فیسٹول میں دیگر وادیوں سے تعلق رکھنے والے کالاش قبیلے کے مردو خواتین بھی شرکت کرتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.