بانی ایم کیو ایم کے گرد گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

الطاف حسین کے زیر انتظام چھ ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم، متحدہ پاکستان نے اثاثوں کی ملکیت کیلئے دعویٰ دائر کیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:10

بانی ایم کیو ایم کے گرد گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) بانی ایم کیو ایم کے گرد گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، الطاف حسین کے زیر انتظام چھ ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم، متحدہ پاکستان نے اثاثوں کی ملکیت کیلئے دعویٰ دائر کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام چھ ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیاہے اورکہاہے کہ عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ڈپٹی ہائیکورٹ جج پیٹر ناکس کے احکامات پر منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہائوس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہاس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہائوس، بروک فیلڈ ایونیو ہائوس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہائوس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہاس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبتھ ہائوس دفتر شامل ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم ان جائیدادوں کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں موجود متحدہ کے اثاثوں کے حق میں مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ دائرکیا جس کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا ہے۔ متحدہ پاکستان کا موقف ہے کہ یہ اثاثے اس کی ملکیت ہیں۔ ان اثاثوں کی ملکیت 15 ملین پانڈ یعنی تقریبا 3 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے ٹرائل میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔ متحدہ پاکستان کو امید ہے کہ عدالت اس کے حق میں فیصلہ سنائے گی۔

جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی چلا رہا ہے۔ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں الطاف حسین کو سخت سزا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقدمے کا فیصلہ آئندہ چند ماہ کے دوران سنایا جا سکتا ہے، بانی ایم کیو ایم کے جیل جانے کے امکانات ہیں۔