کوئٹہ میں گودام سے بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد،فیکٹری مالکان کیخلاف کیس درج

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) کوئٹہ میں محکمہ صحت کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرکے فیکٹری مالکان کے خلاف کیس درج کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی کمیٹی برائے محکمہ صحت نے کوئٹہ کے وسطی علاقے میں ایک گودام میں چھاپہ کے دوران بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرلی،ادویات لاہور میں بین الاقوامی کمپنی کے نام پر غیر قانونی فیکٹری میں بنائے گئے تھے،تمام ادویات سرکاری قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق جعلی فیکٹری مالکان پر کیس درج کرکے مزید کارروائی کے لیے کوالٹی کنٹرول بورڈ بھجوادیاگیا،سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی نے ڈرگ انسپکٹرز سے ہدایت کی کہ وہ ادویات اور ان کی کوالٹی پر نظر رکھیں ، جعلی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔