عوامی شکایات موصول ہونے ا ورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر النصیب پولٹری، مٹن اینڈ بیف شاپ سیل کر دی گئی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 23:12

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے عوامی شکایات موصول ہونے ا ورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جوائنٹ روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے النصیب پولٹری، مٹن اینڈ بیف شاپ سیل کر دی۔مزکورہ میٹ شاپ کے خلاف لوگوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی جس پر بی ایف اے حکام نے دکان کی چیکنگ کی تو وہاں فریزرز سے بڑی مقدار میں باسی اور بدبودار گوشت برآمد ہوا ،گوشت کی کٹائی کے لیے گندے اوزار و نان فوڈ گریڈ ٹیبل استعمال کرنے، گوشت باہر لٹکانے ، دکان میں گندگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر دکان کو سربمہر کیا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ میٹ شاپ کو فوڈ اتھارٹی حکام نے اس سے قبل بھی وارننگ دی تھی۔

(جاری ہے)

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے تمام گوشت فروخت کرنے والے مراکز کے مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ بی ایف اے کے وضع کردہ اسٹینڈرڈز کے عین مطابق عوام کو صاف و تازہ گوشت کی فروخت یقینی بنائی جائے ،دکانوں کے مالکان کو صفائی کے بہتر انتظامات کرنے، گوشت باہر نہ لٹکانے ،حشرات و مکھیوں سے بچاؤ کے انتظامات و دکانوں کے فرنٹ پر شیشے نصب کرنے سمیت دیگر تمام تر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر آئندہ ہفتے سے حفظان صحت کے اصولوں ، بی ایف اے حکام کی دی گئیں ہدایات و ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کے مراکز سیل کر دیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :