گندم آ نہیں رہی، گندم آگئی ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے خوشخبری سنا دی

حکومتی و نجی امپورٹرز کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع، اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے گندم کی قیمت میں کمی آئے گی ، ذخیرہ اندوزوں کو مالی نقصان ہوگا، ان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کریں گے، وفاقی وزیر کی ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 18 اکتوبر 2020 18:16

گندم آ نہیں رہی، گندم آگئی ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے خوشخبری سنا دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 18 اکتوبر 2020ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ "گندم آ نہیں رہی، گندم آ گئی ہے" ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے لکھا کہ "گندم آ نہیں رہی، گندم آگئی ہے ۔ ۔ ۔ حکومتی و نجی امپورٹرز کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہو گئے ہیں ۔

اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے گندم کی قیمت میں کمی آئے گی اور ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کے دوٹوک مؤقف کے مطابق کریک ڈاؤن بھی ہوگا ۔
وفاقی وزیر نے اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز سے گندم اتاری جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب گندم کی قیمت میں کمی آئے گی جس سے ذخیرہ اندوزوں کو نقصان ہوگا ۔

گندم کے آنے سے امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ کچھ دن میں آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی ۔ واضح رہے کہ حالیہ گندم بحران کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹور کر لی تھی ، جس کی وجہ سے ملک میں گندم کا بحران پیدا ہونے کے بعد آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی تھیں۔ گزشتہ عرصے کے دوران مارکیٹس میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1200 روپے تک فروخت ہوتا رہا ہے ۔ گندم کی اس امپورٹ سے امید کی جا سکتی ہے کہ شاید اب ملک میں جاری آٹے کا بحران ختم ہو سکے۔                                                      

متعلقہ عنوان :