موجودہ نااہل حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، مولانا غلام حسین

اتوار 18 اکتوبر 2020 21:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کے لئے سجاول سے جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیرمولانامحمد صالح الحداد کی قیادت میں ایک بہت بڑاگاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوا جس میں چوہڑجمالی،جاتی، بٹھورو اور دیگرعلاقوں سے گاڑیاں شامل تھیں مولاناغلام حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ موجودہ نااہل حکومت کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی اور تمام کارکنان اس وقت تک متحرک رہیں گے،علاوہ ازیں تھرپارکر، بدین، ٹنڈومحمد خان اضلاع سے بھی جے یوآئی کے قافلے سجاول سے گذرے جن کے لئے سجاول میں خصوصی کیمپ قائم کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :