25اکتوبر کے جلسہ عام میں پارٹی قائد اختر مینگل اور پی ڈی ایم کے دیگر اکابرین خطاب کریں گے ، بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

غ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 25اکتوبر کے عظیم الشان جلسہ عام میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور پی ڈی ایم کے دیگر اکابرین خطاب کریں گے جلسہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کی بحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا بی این پی کی کوشش ہے کہ ملک بھر میں جماعتوں کے سامنے بلوچستان کے مسائل کو رکھا جائے ان سے امید ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی گوادر کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے قانون سازی بلوچستان کے وسائل پر عوام کے حق حاکمیت کو تسلیم کرنے عوام کو خوشحال زندگی گزارنے اور بلوچستان کے دیگر جملہ مسائل کے حل کے حوالے سے پارٹی اپنے موقف سے آگاہ کرے گی تاکہ بلوچستان سے ہونے والی ناانصافیوں کے خاتمے میں مدد مل سکے پارٹی ترجمانی کے حق نبھائے گی پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے بیان کے آخر میں پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پی ڈی ایم کے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر عظیم الشان جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں