۳نوشہرہ ، تحریک انصاف کے دو گروپوں میںمسلح تصادم ، فائرنگ سے مخالف گروپ کا ایک شخص جابحق، دو افراد زخمی
اتوار 18 اکتوبر 2020 23:05
(جاری ہے)
تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او کے مطابق ملزم حاجی نوشیرخان کے حجرے سے چھ مسلح افراد کو گرفتارکیاگیاہے ۔
ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے ان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مارہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن ر نجم الحسنین کے مطابق قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں شدید زخمی خورشید خان کی رپورٹ پر حاجی نورشیرخان ،اعجاز خان ،بختار پسران ملوک مرحوم،کفایت ،نوگل اور شکیل سپران ملتان سکنہ نواں کلے کے خلاف زیردفعہPPC 302-324-148-149کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں مقتول شیرعالم کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔مشتعل مظاہرین نے مقتول کی نعش نوشہرہ چارسدہ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور وفاقی وزیردفاع کے فرزند اسحاق خٹک کی یقین دہانی پر مشتعل مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دی ۔وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ جاکر شدید زخمی خوریشید خان کی عیادت کی واقعہ پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے زخمیوں اور جابحق تحریک انصاف کے مخلص کارکنان کی مغفرت کے لیے دعا فاتحہ خوانی کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے جان بحق شخص کے لواحقین کے ساتھ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ملاقات اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جبکہ پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات دئے۔رات گئے وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے تحریک انصاف کے مقتول رہنما حاجی شیرعالم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے مطابق تحریک انصاف تصادم اور تشدد پر تقین نہیں رکھتی آج جو کچھ ہوا ایک سازش تھی تحریک انصاف کا کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.