سرد جنگیں ملکوں کو ہی نہیں ان کی معیشت کو بھی تباہ کر دیتی ہیں‘عمران عباس

دو ملکوں کے درمیان اچھے برے حالات فنکاروں کیلئے امتحان جیسے ہوتے ہیں‘ماڈل واداکار

پیر 19 اکتوبر 2020 13:40

سرد جنگیں ملکوں کو ہی نہیں ان کی معیشت کو بھی تباہ کر دیتی ہیں‘عمران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ماڈل و اداکار عمران عباس نے کہا کہ دو ملکوں کے درمیان اچھے برے حالات فنکاروں کیلئے امتحان جیسے ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرد جنگیں ملکوں کو ہی نہیں ان کی معیشت کو بھی تباہ کر دیتی ہیں، ہمارے پڑوسی ملک کو سوچنا چاہئے کہ ناانصافی و ظلم ایک حد تک ہی برداشت کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تمام پاکستانی انکے ساتھ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل بھارتی ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے تین فلموں کیلئے مجھے سائن کیا تھا مگر دونوں ممالک کے درمیان حالات کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ مجھے ‘‘رام لیلا’’ اور ‘‘باس’’ کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن سب سے زیادہ افسوس ‘‘عاشقی 2’’ میں کام نہ کرنے کا ہوا تھا تاہم اب ان سوچوں سے نکل آیا ہوں۔

متعلقہ عنوان :