Live Updates

مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کو محمد صفدرکی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں رابطے کا امکان ،گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی حقائق سامنے لائیںگے ،پی ڈی ایم

پیر 19 اکتوبر 2020 18:00

مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کو محمد صفدرکی گرفتاری سے متعلق آگاہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کو محمد صفدرکی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا ، اس حوالے سے پیپلز پارٹی اورن لیگ میں رابطے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم صفدر کے درمیان رابطہ ہوا ، جس میں مریم نواز نے نواز شریف کو محمد صفدر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

محمد صفدرکی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں رابطے کاامکان ہے جبکہ پی ڈی ایم نے جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی۔دوسری جانب مریم نواز کی شاہد خاقان، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل ودیگر سے مشاورت جاری ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت کرائی جائے یا صورتحال کا سامنا کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات