سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 18:21

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنے گا مہم کے دوران دھواں دینے والی 23 ہزار 734 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 52 لاکھ 41 ہزار جرمانہ عائد، انتہائی مضر صحت دھواں چھوڑنے والی 81 گاڑیاں بھی بند،ٹریفک پولیس کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات قائم، سی ٹی او لاہور کی ایجوکیشن یونٹ کو بس اڈوں پر آگاہی لیکچرز بھی جاری، سرکل افسران متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم جاری رکھیں، احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے، آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے، سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔