ہم نے برسوں بعد آرمینیا کے زیر قبضہ اپنا علاقہ آزاد کروا لیا
اب یہاں دن میں پانچ وقت اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوں گی، آذربائیجان کے صدر کا فتح کا اعلان
محمد علی
پیر 19 اکتوبر 2020
19:54
(جاری ہے)
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کی دوسری کوشش بھی بظاہر ناکام ہو گئی ہے۔
نگورنو کاراباخ کے مختلف حصوں میں پیر کو بھی مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ حریف ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے کے درمیان نگورنو کاراباخ میں ستائیس ستمبر سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن میں اب تک سینکڑوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے تازہ معاہدے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عملدرآمد شروع ہونا تھا تاہم جھڑپوں کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ نگورنو کاراباخ کے مختلف حصوں میں اتوار اور پیر کو بھی مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ اس جنگ میں اب تک آذربائیجان کا پلڑہ بھاری ہے۔ 90 کی دہائی میں آرمینیا نے آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی خونریز جنگیں ہوئیں، تاہم آذربائیجان اپنے علاقے کا قبضہ چھڑوانے میں ناکام رہا۔ تاہم اب شروع ہونے والی جنگ کے دوران آذربائیجان نے بھرپور قوت کے کیساتھ آرمینیا کی فوج پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک آرمینیا کے حمایت یافتہ 600 سے زائد فوجی ہلاک کیے جا چکے، جبکہ 90 کی دہائی کے بعد آذربائیجان پہلی مرتبہ نگورنو کاراباخ کے علاقوں کو آزار کروانے میں بھی کامیاب ہو چکا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے وینزویلا کو ہلا کر رکھ دیا، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
-
ًمتضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پرعدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران کا انتباہ
-
دبئی جانیوالے مسافروں کیلئے فائیو اسٹارہوٹل میں مفت قیام کی پیشکش
-
آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کی ملکیت کے طور پر قبول نہیں کرینگے، امریکی وزیرخارجہ
-
ّایران کیخلاف جنگ میں نیٹو نے مایوس کیا، یورپ نے بھی ساتھ نہیں دیا: امریکی صدر کا شکوہ
-
دنیا بھر میں 65 کروڑ 50 لاکھ افراد اب بھی بجلی سے محروم
-
یو اے ای مرکزی بینک نے غیر ملکی بینک پر 2 کروڑ درہم جرمانہ عائد کر دیا
-
ایمازون کا بھارت میں 5 سال میں 48 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
بجلی کے بل نے چینی شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
کم جونگ ان کا 10ہزار ٹن وزنی اسٹریٹجک گائیڈڈ میزائل کروزر لانچ کرنے کا اعلان
-
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کرپشن مقدمات، 18 ماہ میں 98 پیشیاں، جرح مکمل
-
ایران جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرمپ کا کانگریس سے اضافی فنڈنگ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.