Live Updates

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر فائوچی کو ملک کیلئے تباہی قرار دیدیا

دوسرااور آخری مباحثہ بائیڈن نواز،منتظمین کوطریقہ کار تبدیل کرنا ہوگا،گفتگو

منگل اکتوبر 14:54

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر فائوچی کو ملک کیلئے تباہی قرار دیدیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی اصل صورتحال سے ملک کو خبردار کرنے والے ڈاکٹر فائوچی کو ملک کے لیے تباہی قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سب سے بڑے ماہر امراض برائے متعدی امراض ڈاکٹر فائوچی سے شدید ناراض ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے بچا کی نصیحتیں کرنے والوں کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اب کورونا وائرس سے بچا ئوکی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، لوگ کورونا وائرس کا سن سن کر عاجز آ چکے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے اور آخری مباحثے کے منتظمین کو بائیڈن نواز قرار دے دیا اور کہا کہ آخری مباحثے کا طریقہ کار تبدیل کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کو غیر سنجیدہ لینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ دنوں خود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں اور وبا سے اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ امریکا میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سوا 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات