سٹی ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاوٴن جاری مہم میں ابتک 03 لاکھ 78 ہزار 104 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 16:08

سٹی ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سٹی ٹریفک پولیس کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاوٴن جاری مہم میں ابتک 03 لاکھ 78 ہزار 104 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، کیپٹن سید حماد عابد نے بتایا کہ حکومت کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 03 لاکھ 29 ہزار 524 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 31 ہزار 582 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری، ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 6539 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 3409 وہیکلز کیخلاف کارروائی، واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 3074 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 3976 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، کالے شیشوں والی 14764 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، لاہور، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے بتایا کہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے گئے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سیف سٹی کی نشاندہی پر بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :