پنگریواوردیگرتھانوں کی پولیس نے 2 کچی شراب کی بھٹیوں پر کارروائی شراب اور گٹکا برآمد کرلیا

منگل 20 اکتوبر 2020 17:59

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پنگریواوردیگرتھانوں کی پولیس نے 2 کچی شراب کی بھٹیوں سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں کر کے 398 لیٹرز کچی شراب، 15750 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے، 950 گرام چرس، 220 گرام افیم اور ایک سوزوکی برآمد کرلی۔ 6 ملزمان گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر محمد نواز سرائی بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ سفینہ ڈیلرز سلطان خاصخیلی اور فرحان علی میمن کو سوزوکی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 15750 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام علی پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ نندو سب انسپکٹر میر محمد گاڈہی بمع اسٹاف نے نندو کے قریب کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 268 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بٹھی مالک مختیار علی ملاح گرفتار ۔ مقدمہ درج۔ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر غلام قادر سرکی بمع اسٹاف نے کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 130 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی ہے جب کہ 2 ملزمان ساجد لغاری اور جیسو کولھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر الھڈنو پنھور بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ بدنام زمانہ چرس فروش ملزم محرم عرف مارو خاصخیلی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 950 گرام چرس اور 220 گرام افیم برآمد کر لی گئی یے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کھورواہ پہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :