شیخوپورہ: پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوںکے خلاف بڑی کاروائی

3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور 4منشیات فرو ش گرفتار ناجائز اسلحہ اوربھاری تعداد میں منشیات برآمد مقدمات درج

منگل 20 اکتوبر 2020 18:45

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) شیخوپورہ پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوںکے خلاف بڑی کاروائی3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور 4منشیات فرو ش گرفتار ناجائز اسلحہ اوربھاری تعداد میں منشیات برآمد مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ضلع ہذا کے تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او زاور انچارج چوکیات کو جرائم پیشہ افراد ،منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ اسکی نمائش کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔

جس پر عمل کرتے ہو ئے ایس ایچ او تھانہ بھکھی عمر شراز اور اسکی ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 12بور گن ،پسٹل اور گولیا ں برآمد ہوئی پولیس مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ہاوسنگ کالونی خرم شہزاد ڈوگر اور اس کی ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی شاہد حسین کی زیر نگرانی میں بدنامے زمانہ منشیات فروش کاشف زمان کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سی2کلو چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آبادمحمد افضال ڈوگر اور اس کی ٹیم نے ڈی ایس پی صدر سرکل رانا غلام عباس کی زیر نگرانی میں دو ریکارڈ یافتہ منشیا ت فروشوں اکبر اور شہزاد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 03کلو چرس برآمد مقدمہ درج ۔اس کے علاوہ ایس ایچ او صدر فارو ق آبا د سرفراز یوسف اور اس کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے بدنامے زمانہ منشیات فروش محمد اشفاق اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں محسن رضا کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف ،پسٹل اور چرس برآمد ہوئی تھانہ صدر فاروق آبا د پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

جس پر ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف کاروائی کرنے پر تمام افسران و ملازمان کو شابا ش دی ۔