احتساب عدالت: رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 31 نومبر تک ملتوی

منگل 20 اکتوبر 2020 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 31نومبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی حاضری مکمل کروائی عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ گزشتہ تاریخوں پر عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔