قومی اسمبلی، کھیلوں میں میچ فکسنگ جوا غیر قانونی ساز کرنے والوں کو سزا دینے کا بل پیش

کھیلوں میں میچ فکسنگ روکنے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جائے گی، بل کا متن

منگل 20 اکتوبر 2020 21:35

قومی اسمبلی، کھیلوں میں میچ فکسنگ جوا غیر قانونی ساز کرنے والوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) کھیلوں میں میچ فکسنگ جوا غیر قانونی ساز کرنے والوں کو سزا دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس میں کہاگیاہے کہ کھیلوں میں میچ فکسنگ روکنے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بل ایم کیو ایم رکن اقبال محمد علی نے پیش کیا۔ بل کے مطابق بل کی منظوری کی صورت میں میچ فکنسگ کرنے والوں کو دس سال قید دس کروڑ تک جرمانہ کیا جاسکے گا،کھیلوں میں میچ فکسنگ روکنے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جائے گی۔