راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 14 سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمے میں ملزمان کو پھانسی کی سزا سنا دی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تینوں ملزمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا، ملزمان نے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 20 اکتوبر 2020 19:42

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 14 سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لڑکی کے اغوا اور تاوان کے مقدمے میں 3 ملزمان کو سزائے موت سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لڑکی کے اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کو سزا سنائی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو 2 ، 2 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔ انسدادی دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزمان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزمان نے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ ملزمان نے والدین سے 30 لاکھ روپے تاوان وصول کر کے بچی کو چھوڑا تھا ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔ تاوان کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت کا خصوصی بینچ قائم کیا گیا تھا ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تینوں ملزمان کو دو دو مرتبہ سزائے موت سنانے کا فیصلہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ تھانہ روات پولیس نے رواں سال مارچ میں عابد ،عامر اور ریاض احمدکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا سیف الرحمان کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان اس کی 14سالہ بیٹی کو اغوا کرکے آزاد کشمیر کے علاقے باغ لے گئے جہاں سے اس کے لواحقین سے رابطہ کرکے لڑکی کو چھوڑنے کے عوض 1کروڑ روپے تاوان طلب کیا ، ملزمان نے 30لاکھ روپے وصول کرکے 14سالہ لڑکی کو چھوڑ دیا تھاجبکہ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تاوان کی مد میں لئے گئے 30لاکھ روپے برآمد کرلئے تھے گزشتہ روزٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو2،2 مرتبہ سزائے موت اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا ئی ہے۔