تنظیم آواز کراچی کی جماعت اسلامی کی جانب سے حقوق کراچی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش

منگل 20 اکتوبر 2020 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) تنظیم( آواز کراچی) کے کنوینر انتخاب عالم سوری نے جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ہونے والے حقوق کراچی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب ریفرنڈم کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کراچی کے عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے اب میدا ن عمل میں نکلنے کے لئے بے دار ہو گئے ہیں ،کراچی کے مسائل پر آج تک کسی جماعت نے اتناواضح اور دو ٹوک موقف اختیار نہیں کیا جتنا جماعت اسلامی نے کیا اس کے علاوہ کراچی کے عوام کے ساتھ محبت کا عملی ثبوت بھی دیاہے ، چاہیے وہ بارشوں کے دوران الخدمت کے ذریعے متاثرین کے مدد کی صور ت میں ہوں یا کورونا کی وبا کے دوران ہسپتالوںمیں آلات اور ہر قسم کی مدد کی فراہمی ہو۔

(جاری ہے)

کراچی کو اگر مسائل کا گڑھ کا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔بجلی کی لوڈشیڈنگ،پانی کی بندش،سڑکوں اور شاہ راہوں کی تباہ حالی ،گیس کی لوڈشیڈنگ ،ٹرانسپورٹ کے مسائل ،آلودگی اور کچرے کے ڈھیر وہ مسائل ہیں جو عرصہ دراز ے سے کراچی کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں اس کی بنیادی وجہ مقامی حکومتوں کے اختیارات میں کمی ،نااہل حکومتیں اور مرکزی حکومتوں کا کراچی کو اس کا جائز حق نہ دینا ہے۔

پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ کراچی کے حقوق غصب کر کے پاکستان کو خوشحال بنا سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔اب ہر سطح کی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور کراچی کی خوشحالی کے لئے کام کریں۔حکمران یہ جان لیں کہ کراچی کے عوام ان کا احتساب کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔اس موقع پر انتخاب عالم سوری نے کہا کہ آواز کراچی کے نام سے ہونے والی اس جدوجہد کا مقصد یہ کہ کراچی کے حقوق پر دوٹوک موقف اختیا رکی جائے اور کراچی کے حقوق حاصل کرنے کے لئے کراچی کے عوام میںہر طرح سے جوش وجزبہ پیدا کیا جائی