Live Updates

گندم اور چینی کا اسٹاک ہونے کے باوجود قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئیں وزیراعظم برہم

منگل 20 اکتوبر 2020 23:17

گندم اور چینی کا اسٹاک ہونے کے باوجود قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئیں وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو مہنگائی کے خاتمے کو ہی اپنا مشن بنانے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی پر کھل کر بحث کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزراء کی اکثریت نے اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا ، وزیراعظم نے بھی چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اراکین سے پوچھا کہ چینی کا اسٹاک موجود ہونے کی رپورٹس کے باوجود قیمت کم کیوں نہیں ہیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام سرکاری محکمے اپنا ان پٹ دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو سیاسی خواتین کے حوالے سے بھی محتاط انداز اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو سوات میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد عمر نے کہاکہ جلسہ ضرور کریں لیکن ایس او پیز پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، کورونا پھر پھیل رہا ہے، احتیاط کا دامن نہ چھوڑا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات