Live Updates

ولید اقبال اور پی پی سینیٹر کے درمیان ٹی وی شو میں شدید تلخ کلامی

جیسے مزار قائد کی بے حرمتی ہوئی،یہ سب ذوالفقار بھٹو یا بے نظیر کے مزار پر ہوتا تو بلاول کیا کرتے؟ رہنما تحریک انصاف کا سوال بکواس بند کرو، کسی کو بلاول کے نانا سے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں وہ عوامی لیڈر تھے: پی پی سینیٹر عاجز دھامرا کا جواب

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 00:24

ولید اقبال اور پی پی سینیٹر کے درمیان ٹی وی شو میں شدید تلخ کلامی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر2020ء) ولید اقبال اور پی پی سینیٹر کے درمیان ٹی وی شو میں شدید تلخ کلامی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کی جانب سے مزار قائد کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا آپس میں لڑ پڑے۔

رہنما تحریک انصاف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جیسے مزار قائد کی بے حرمتی ہوئی،یہ سب ذوالفقار بھٹو یا بے نظیر کے مزار پر ہوتا تو بلاول کیا کرتے؟۔ اس سوال پر پی پی سینیٹر عاجز دھامرا غصے میں آگئے اور ولید اقبال سے کہا کہ بکواس بند کرو، کسی کو بلاول کے نانا سے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں وہ عوامی لیڈر تھے۔

(جاری ہے)

عاجز دھامرا کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے کے بعد ولید اقبال بھی غصے میں آگئے اور کہا کہ تم بکواس بند کرو، تم سینیٹر ہو اور کس قسم کی زبان استعمال کر رہے، کیا ایک سینیٹر کی ایسی تربیت ہوتی ہے؟۔

ولید اقبال نے غصے میں آ کر عاجز دھامرا کو کہا کہ اپنی بکواس بند کرو ورنہ تمہیں گلاس مار دوں گا۔ اس دوران سینئر صحافی اور اینکر نسیم زہرہ دونوں مہمانوں کو خاموش کروانے کی کوشش کرتی رہیں۔ نسیم زہرہ نے گلاس مارنے کی دھمکی پر ولید اقبال پر غصے کا اظہار کر کے انہیں روکا اور خود پر قابو رکھنے کی تلقین کی۔ جبکہ نسیم زہرہ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر پر بھی شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولید اقبال نے کسی قسم کی غلط بات نہیں کی تھی، بلکہ مزاروں کی حرمت کا معاملہ اٹھایا تھا، آپ نے بات کو سمجھے بنا تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔
                      
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات