کسٹم انسپکٹرگلوکارصفدرماہی نے 40تولہ سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

فاروق نامی شخص نے یہ سونا سیالکوٹ سے دبئی میںمنتقل کرنا تھا اور اس کے بعد اس کو انگلینڈ میں لے کر جانا تھا

بدھ اکتوبر 10:30

کسٹم انسپکٹرگلوکارصفدرماہی نے 40تولہ سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) کسٹم انسپکٹرگلوکارواداکار صفدرماہی نے 40 تولہ سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دوران سرچ محمد فاروق سے 40 تولہ سونا برآمد، اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر آج صبح محمد فاروق نامی شخص کی چالیس تولہ سونا سیالکوٹ سے سمگل کرکے دبئی لے جانے کی کوشش ڈیوٹی پر موجود کسٹم انسپکٹر صفدرماہی نے ناکام بنا دی ،صفدرماہی نے ڈیوٹی پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے نہایت باوقار طریقے سے سرچ کرتے ہوئے محمدفاروق نامی شخص سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا ، معلوم ہوا کہ فاروق نامی شخص نے یہ سونا سیالکوٹ سے دبئی میںمنتقل کرنا تھا اور اس کے بعد اس کو انگلینڈ میں لے کر جانا تھا۔

(جاری ہے)

یادرہے کسٹم انسپکٹرصفدرماہی پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامورگلوکارواداکارہیں۔

متعلقہ عنوان :