شیخوپورہ‘مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:28

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ پی ٹی آئی کے صدر کنور عمران سعید ملی مسلم لیگ کے صدر چوہدری شہزاد علی ورک حاجی غلام نبی ورک ماجدمنظور کاہلوں شیخ زین ندیم ڈاکٹر محمد اسلم خان خرم ریاض کاہلوں ملک افتخار احمد کھارا ڈوگر انعام گجر ضلعی سینئر نائب صدر ویلفیئر ونگ احسن حبیب سید عارف المعروف سکندر شاہ اور دیگر شریک ہیں ریلی خادم حسین روڈ سے شروع ہو کرچوک یادگار پارک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہاں پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور شہدائ افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔