کراچی،پولیس نے سرجانی ٹائون میں پٹرول پمپ لوٹنے والے3 ڈاکوئوں کو مقابلے کے بعد گرفتارکرلیاجبکہ دوفرارہوگئے

بدھ اکتوبر 14:35

کراچی،پولیس نے سرجانی ٹائون میں پٹرول پمپ لوٹنے والے3 ڈاکوئوں کو مقابلے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹائون ڈی سیکٹر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 مبینہ ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جب کہ2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سرجانی ٹائون کے ایک پیٹرول پمپ پر 5 ملزمان ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے مڈبھیڑ ہو گئی، ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکوئوںکوگرفتارکرلیاگیاجبکہ دو فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل بھی برآمد ہو ئی ہے، یہ سرجانی ٹائون میں پیٹرول پمپ پر ایک ماہ میں چوتھی واردات تھی۔واضح رہے کہ سرجانی کے پیٹرول پمپس کو ایک ماہ کے دوران مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے، گزشتہ روز ڈاکوئوں نے تیسری کامیاب واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی تھی۔ڈاکو صبح 5 بجے ایک منی ٹرک میں سوار ہو کر آئے اور پمپ کے عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور ہتھوڑی اور دیگر اوزاروں کی مدد سے تجوری توڑ کر 2 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

ڈاکوئوں کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی، فوٹیج میں ڈاکوئوں کو تجوری توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکو کتنے اطمینان سے واردات کر جاتے ہیں۔