سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اکتوبر 2020 18:06

سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاتفریق ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سہولت بازار دینہ کا اچانک دورہ کیا،انتظامات کا جا ئزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں آئے افراد سے بات چیک کی، نرخوں سمیت ،اشیاء خوردنی کے معیار کاتفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پراشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں4 سہولت بازاروں کو لگایا جا چکا ہے جو کہ آج بروز اتوار 18 اکتوبر سے فنکشنل ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ یہ سہولت بازار چاروں تحصیلوں میں لگاے جا چکے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلور ملوں اورچینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ ان بازاروں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر اشیا خوردنی کی فرہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :