پاکستان اور اومان کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط

معاہدے کے تحت باوہمی فوجی تعاون کو مزید وسعت اور استحکام دیا جائے گا

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان اور سلطنت عمان کے درمیان ’’فوجی تعاون‘‘ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب گزشتہ روز مسقط میں وزارت دفاع کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے عمان میں پاکستانی سفیر احسن واگن اور وزارت دفاع عمان کے سیکرٹری جنرل محمد بن ناصر بن محمد الراسبطی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کا مقصد عمان اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کے پہلوئو ں کو ایک ایسے انداز میں مرتب کرنا ہے جس سے موجودہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ یہ معاہدہ پاک۔عمان عمومی تعلقات بالخصوص فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :