Live Updates

اسد عمر کی ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

وفاقی حکومت کو شہر قائد میں پانی ، مواصلات ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ جیسے دیگر عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:23

اسد عمر کی ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی سندھ سے ملاقات ملاقات میں عطا اللہ خان، اسلم خان، نجیب ہارون ، اکرم چیمہ ، شکور شاد، صائمہ ندیم، غزالہ صیفی، جبکہ صوبائی اسمبلی سندھ کے ممبران میں سدرہ عمران ، بلال غفار، عدیل احمد، دیوان سچل، شبیر قریشی اور عمر عماری شامل تھے،ملاقات میں سندھ کے تنظیمی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کی رفتار پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے ، وفاقی حکومت کو شہر قائد میں پانی ، مواصلات ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹرانسپورٹ جیسے دیگر عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکچ کے تحت ان پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، عوامی خدمت پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہیوفاقی وزیر نے اراکین کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی مسائل کا حل یقینی بنانے کی تلقین کی ، اراکین اسمبلی نے اسد عمر کی کورونا کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی کو سراہا ، ارکان نے وفاق اور صوبے کے مابین روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات