خیبر پختونخوا میں 11افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 11افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس گریڈ19کے دو افسران ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کو تبدیل کرکے ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت عبد الغفور شاہ کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ڈپٹی کمشنر کرک تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پی اے ایس گروپ گریڈ18کے آٹھ افسران کے تبادلے بھی کئے گئے جن میں ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند افتخار عالم ، ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی خان ، ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان محمد عمیر، ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر عارف اللہ اعوان کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان ،ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ حامد الرحمن کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نصر اللہ کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

اسی طرح پر نسپل سٹاف آفیسر برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈاکٹر قاسم علی خان (پی ایم ایس بی ایس 18)کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ (او پی ایس)تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ مذکورہ بالا احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قبائلی ضلع مہمند سید سیف الاسلام شاہ ( پی ایم ایس بی ایس18) کو تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند کے دفتر کے دیکھ بال کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلمشٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا

متعلقہ عنوان :