پائریٹس آف دی کیریبئن 6 کی نئی جھلکیاں سامنے آگئیں

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:16

پائریٹس آف دی کیریبئن 6 کی نئی جھلکیاں سامنے آگئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) مشہور زمانہ ہالی ووڈ کردار ’کیپٹن جیک اسپیرو‘ اپنے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر محظوظ کرنے کے لیے آنے والا ہے۔ایکشن سے بھرپور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ کیریبین کے بحری قزاقوں کی واپسی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

دی پائریٹس آف دی کیریبین سیریز کی نئی فلم ’دا لاسٹ کیپٹن‘ کی نئی جھلکیاں سامنے آگئیں۔اس حوالے سے یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے مداحوں کے لیے جلد ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں ہر شعبہ ہی متاثر ہوا ہے وہیں فلمی دنیا بھی اس کے لپیٹ میں آئی۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث کئی فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :