قوم کااپوزیشن سے یہی مطا لبہ ہے ’’ فوج کو عز ت دو‘‘،ڈاکٹر شاہد صد یق

قوم کا پیشہ چور ی کرنے والے جمہوری حکومت پر ووٹ چوری کاالزام لگاتے ہو ئے شرم کر یں

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:30

قوم کااپوزیشن سے یہی مطا لبہ ہے ’’ فوج کو عز ت دو‘‘،ڈاکٹر شاہد صد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ قوم کااپوزیشن سے یہی مطا لبہ ہے ’’ فوج کو عز ت دو‘‘۔قوم کا پیشہ چور ی کرنے والے جمہوری حکومت پر ووٹ چوری کاالزام لگاتے ہو ئے شرم کر یں،عوام کو معلو م ہے اپوز یشن ’’ اصو لی سیا ست‘‘ نہیں’’ و صو لی سیا ست‘‘ چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ’’یہ منہ اور مسور کی دال‘‘اپوز یشن کی حکومت مخا لف تحریک میں کو ئی د م خم نہیں ہے ان شا ء اللہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔ انہو ں نے کہاکہ کیپٹن(ر) صفدرکی گر فتاری کی آڑ میں اپوز یشن اداروں کیخلا ف بیان بازی سے گر یز کرے تحریک انصا ف کے دورحکومت میں کو ئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ہے ہر مجرم سے اسے کے جرم کے مطا بق سلو ک ہو رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کا ہی نہیں پوری قوم کا اپوز یشن قیا د ت سے ایک ہی مطا لبہ ہے کہ وہ چوری کا پیسہ وا پس کر دیں اور خزانہ لو ٹنے پر پوری قوم سے معا فی مانگیں۔