پاکستان میں حقہ سازی کی صنعت زوال کا شکار ہوکر ختم ہوتی جارہی ہے

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:33

پاکستان میں حقہ سازی کی صنعت زوال کا شکار ہوکر ختم ہوتی جارہی ہے
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان میں حقہ سازی کی صنعت زوال کا شکار ہوکر ختم ہوتی جارہی ہے پہلے علاقہ بھرمیں حقہ کی کئی اقسام تیار کی جاتی تھیں جن میں صراحی ‘فرشی ‘چمٹے والے حقے خاص اہمیت کے حامل تھے حقہ کی تیاری میں تانبا‘پیتل ‘جست ‘چمڑا کے خام مال استعمال کئے جاتے تھے جبکہ ایک حقہ کی تیاری میں 7دن درکار ہوتے تھے اس کی لڑی کو رنگ برنگے دھاگوں سے سجایا جاتاتھا اس صنعت سے وابستہ درجنوں کارخانے موجودتھے مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ حقہ سازی کی صنعت زوال کا شکار ہوکر ختم ہوکر رہ گئی ہے ایکا دوکا حقہ تیار کرنیوالے رہ گئے ہیں وہ بھی اس مہنگائی کے دورمیں حقہ تیار نہیں کررہے ان کاکہنا ہے کہ اگر ہم حقہ تیار کریں تو اس پر لاغت زیادہ آتی ہے اور گاہک اتنی زیادہ قیمت نہیں بھرتے اس وجہ سے ہم نے بھی حقہ بنانے کا کام چھوڑ دیا ہے

متعلقہ عنوان :