مدینہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہواہے ، سعودی وزارت صحت

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:38

مدینہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہواہے ، سعودی وزارت صحت
مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : سعودی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم مدینہ میں متاثرہ افراد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 405 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ?متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 43 ہزار 373 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3 لاکھ 29 ہزار 715 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 423 رہ گئی ہے جبکہ گذشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 235 ہو چکی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے سدوران مدینہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ سب کے زیادہ کیسز سامنے ا?ئے جن کی تعداد 92 ہے جبکہ مکہ 31، ریاض 34، خمیس مشیط 18، المبرز 14، الظہران 14، دمام 13، الھفوف 12، نجران 9 ، حائل 8 ، وادی الدواسر 8، اور جدہ میں7 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔